سیلاب کی وجہ سےt بستیوں کی بستیاں ملیا میٹ ہو گئی ہیں ۔Due to the flood, the settlements of the villages were mixed.

 گزشتہ کچھ دنوں سے جو قیامت تونسہ شریف اور گردونواح میں آئی ہے.... خوف، پریشانی اور بے سروسامانی کا عالم ہے بیان نہیں کیا جا سکتا..  بچے عورتیں نوجوان رات کے اندھیرے میں انڈس ہائی وے پہ سونے پر مجبور ہیں....  سیلاب کی وجہ سے بستیوں کی بستیاں ملیا میٹ ہو گئی ہیں ۔۔۔۔!  لوگوں نے اپنے جانوروں کی رسیاں کھول دیں ہیں ۔۔۔! اور کہیں کہیں تو لاشوں کو دفنانے کےلئے خشک زمین نہیں مل رہی ۔۔۔۔! ایک ایک گھرانے کے نو نو افراد سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں ۔۔۔۔! نومولود بچیاں ، بچے فیڈرز اور صاف پانی نہ ہونے کی وجہ بلک رہے ہیں اور مسلسل بارشیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔۔۔۔! 


ایک چیز ہوتی ہے EMPATHY...  جسے نہ ہمارے گھروں میں سکھایا جاتا ہے نہ تعلیمی اداروں میں...  اسی لیے ہم ایک بے حس اور بس چسکے لینے والی قوم ہیں....  ہمیں خدا نے یہ صلاحیت ہی نہیں دی کہ ہم empathize کر سکیں...  ہم سوچ سکیں کہ یار ان کی جگہ اگر میرا خاندان ہو...  ہمارا گھر اسی طرح ڈوب جائے...  گھر والے مر رہے ہوں...  طوفانی ریلے سب جانوں کو بہا لے جائیں....  تو کیسی قیامت ہو گی ...


وہ لوگ اگر رو رو کر چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا تو جھوٹ تو نہیں کہہ رہے 

اگر وہ کہتے ہیں راشن نہیں ہے امداد نہیں ہے تو کفن ہی بھجوا دو،  تو آپ لوگوں کے اور حکمرانوں کے دل درد سے کیوں نہیں پھٹتے... 



ہمارے اماں ابا نے ہمیشہ یہ سکھایا کہ خوشیوں کے موقعے پہ سانجھ ہو نہ ہو،  دکھ میں سانجھ ضرور ہو...  دکھ کے وقت میں کسی دشمن کو بھی اکیلا نہ چھوڑو...  یہ سب تو پھر ہمارے بہت اپنے ہیں...



آپ ان کی کوئی مالی امداد نہ کریں ، کوئی فنڈ نہ بھیجیں ۔۔۔!  کم سے کم آواز تو بنیں ۔۔۔! ہمارا مین سٹریم میڈیا اور ہمارے انسانیت کے علمبدار حکمران جو بھنگ پی کر سو رہے ہیں یا اقتدار کے نشے میں دھت ہیں انہیں یہ احساس تو دلوائیں کہ وہ سینکڑوں بچے ، مائیں بہنیں ، اور بھائی ہیں جو گندم کے دانے چبا کر  اتنی بارشوں میں کھلے  آسمانوں تلے زندہ ہیں ۔۔۔! جنہیں گلاس میں پانی بھی قاتل نظر آتا ہے ۔۔۔! جتنا ہو سکتا ہے سوشل میڈیا پر اپنے بہن بھائیوں کی آواز بنیں ۔۔۔! 

#کاپیڈ 

#TaunsaNeedsAttension

#SaveTaunsa

#SaveRajanpur

#SaveDGKhan

#DGkhanFlood

Comments

Popular Posts